چائلڈ پورنوگرافی کے معاملے میں میرٹھ میں سی بی آئی کا چھاپہ
میرٹھ، 04 فروری (ہ س)۔ سی بی آئی نے چائلڈ پورنوگرافی کے ایک سنگین معاملے میں میرٹھ میں خفیہ چھاپہ مارا۔ لساڑی گیٹ تھانہ علاقے کی ذاکر کالونی میں چھاپے کے دوران سی بی آئی کو ملزم کا موبائل ملا۔ اس موبائل میں قابل اعتراض مواد ملا ہے۔ ملزم سی بی آئی کے ہاتھ نہیں آیا۔
واضح ہو کہ چائلڈ پورنوگرافی کے مواد پر پوری دنیا میں پابندی ہے۔ اس کے بعد بھی انٹرنیٹ میڈیا پر چائلڈ پورنوگرافی کا مواد خفیہ طور پر پھیلایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول کے ذریعے ہندوستانی حکام کو ترکی سے چائلڈ پورنوگرافی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سی بی آئی نے ہندوستان میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سی بی آئی کو پتہ چلا کہ میرٹھ کا ایک شخص چائلڈ پورنوگرافی کا مواد وائرل کر رہا ہے۔ اس کے بعد دو دن قبل سی بی آئی کی ٹیم نے میرٹھ کے لساڑی گیٹ تھانہ علاقے میں خفیہ طور پر چھاپہ مارا تھا۔
سی بی آئی نے جب موبائل چیک کیا تو اس میں چائلڈ پورنوگرافی کا مواد پایا گیا۔ سی بی آئی نے ملزم کا موبائل اپنے قبضے میں لے لیا۔ ملزم اپنے گھر سے فرار ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد