جموں ،4 فروری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ پی ایم پیکیج کے ملازمین کی تنخواہ، جنہوں نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کی ہے، بغیر کسی تاخیر کے جاری کی جائے گی۔ ایل جی سنہا نے یہ باتیں جگتی کالونی میں کشمیری مہاجرین کے لیے ایل جی کے خصوصی گورننس کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا 18 محکموں کے ساتھ 6 مقامات پر کیمپ کا مقصد کشمیری تارکین وطن خاندانوں کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کی سو فیصد عمل آوری، خود روزگار کے لیے نوجوانوں کا اندراج، ہنر مندی اور اپ اسکلنگ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ان لوگوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں جن کو کوئی مسئلہ ہے۔ ہم ملازمین، ان کے بچوں اور خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کشمیری مہاجر خاندانوں اور پی ایم پیکج ملازمین کے مسائل اور ضروریات کے لیے حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہم ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے حساسیت، عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد