ابھیشیک بنرجی نے پھر بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائی
کولکاتا، 4 فروری (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ترنمول ایم پی ابھیشیک بنرجی ن
Abhishek Banerjee raised voice against corruption


کولکاتا، 4 فروری (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ترنمول ایم پی ابھیشیک بنرجی نے بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنی پارٹی کے رہنماوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کومغربی مدنا پور کے کیش پور میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لیڈروں کی سرگرمیوں پر ان کی نظر ہے۔ وہ خود ہی پہرے دار ہیں۔ کسی قسم کا کرپشن برداشت نہیں کیا جائے گی۔ ان کے پاس ہر بیماری کی دوا ہے۔

ترنمول ایم پی نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مقامی لیڈروں کی جی حضوری اوراچھے برے کام کر کے پنچایت انتخابات میں ٹکٹ حاصل کر لیں گے تو ایسا ہونے والا نہیں ہے۔ سب کچھ اعلیٰ قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون کیا بات کر رہا ہے، کون کیا کام کر رہا ہے، ہر پنچایت، میونسپلٹی اور ضلع کے پارٹی لیڈروں پر قیادت کی پوشیدہ نظر ہے۔ ابھیشیک نے کہا کہ جو لوگ کیش پور میں سیاست کرتے ہیں، انہیں علم ہے کہ کون سی پی آئی (ایم) کا حامی ہے، کون بی جے پی ہے اور کون ترنمول کا۔ کون عوام کے ساتھ کھڑا تھا اور کون عوام کے خلاف۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ترنمول کانگریس کا پینٹ شرٹ پہن کر انتخابات کے وقت پارٹی کا آدمی ہونے کا ڈرامہ کرے گی اور اسے پہچانا نہیں جائے گا تو یہ اس کا بڑا فریب ہے۔

دیدی کے دوت پروگرام کے تحت عوام میں جانے والے لیڈروں کے خلاف عوامی غم و غصے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے سرجھکانا ہی ہوگا۔جن رہنماوں کی وجہ سے پارٹی کو سرجھکانا پڑے گا، انہیں ہم برداشت نہیں کریں گے۔ آج وارننگ دے کر جا رہا ہوں،سدھر جائیے، اس کے بعد علاج ہو گا۔ ابھیشیک نے جلسہ عام میں جمع ہونے والے بہت بڑے ہجوم کا استقبال کر کہا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین جلسہ ہے۔ اتنا بڑا ہجوم انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande