انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول میں مانو کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ
حیدرآباد ، 4 ۔ فروری(ہ س)۔ وائس چانسلرمولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن نے انٹر ی
انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول میں مانو کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ


حیدرآباد ، 4 ۔ فروری(ہ س)۔

وائس چانسلرمولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن نے انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول میں مانو ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی ستائش کی اور طلبہ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہمارے خواب شرمندہ تعبیر ہورہے ہیں۔

طلبہ اور طالبات میں صلاحیت کی کمی نہیں، ضرورت اِس بات کی ہے کہ اُن کے ٹیلنٹ کو اُبھرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ طالب علموں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پلیٹ فارم فراہم کئے جائیں۔ پروفیسر عین الحسن نے اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے 27 تا 31 جنوری گلبرگہ یونیورسٹی میں منعقدہ ساؤتھ ایسٹ زون یوتھ فیسٹیول میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ فیسٹیول میں مانو کی کوئز ٹیم کو دوسرا جبکہ فوٹوگرافی کے شعبہ میں پانچواں انعام حاصل ہوا۔ رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر سید علیم اشرف نے خیرمقدم کیا۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande