تاریخ کے آئینے میں 02 دسمبر: دنیا میں پہلی بار مصنوعی دل نصب کیا گیا
2 دسمبر کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ کو طبی تاریخ میں
History on this day-02 December: First Artificial Heart


2 دسمبر کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ کو طبی تاریخ میں ایک بڑاسنگ میل حاصل کیا گیا۔ اس دن دنیا میں پہلی بار ایک مریض میں مصنوعی دل لگایا گیا۔ 2 دسمبر 1982 کو امریکی دندان ساز ڈاکٹر برنی کلارک کو آرٹیفشیل ہارٹ لگایا گیا۔ ڈاکٹر کلارک دل کی شدید بیماری میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں نے اس کی بیماری کولے کر ہار مان لی تھی لیکن یوٹاہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر ولیم سی ڈیوریز کی ٹیم نے ڈاکٹر کلارک کے دل کی پیوند کاری کی۔ یہ آپریشن ساڑھے سات گھنٹے تک جاری رہا۔

آپریشن کامیاب رہا۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر کلارک نے مصافحہ کیا اور بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر کلارک کا دل ہر منٹ میں 116 بار دھڑک رہا تھا جب کہ عام طور پر دل 65 سے 80 بار دھڑکتا ہے۔ ڈاکٹر کلارک کو جو مصنوعی دل لگایا گیا تھا اس کا نام جاروک۔7تھا جسے ڈاکٹر رابرٹ جاروک نے بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مصنوعی دل انسانی دل سے بڑا تھا تاہم اس کا وزن انسانی دل کے برابر تھا۔ کامیاب آپریشن کے چند دنوں بعد ڈاکٹر کلارک کو خون بہنے کی پریشانی شروع ہو گئی۔ آرٹیفشیل ہارٹ ملنے کے بعد ڈاکٹر کلارک صرف 112 دن زندہ رہ سکے۔

دیگر اہم واقعات

1804: فرانس کے شہنشاہ کے طور پر نپولین بوناپارٹ کی تاجپوشی۔

1848: فرانس جوزف اول آسٹریا کا شہنشاہ بنا۔

1911: جارج پنجم اور ملکہ میری ہندوستان کا دورہ کرنے والے برطانیہ کے پہلے بادشاہ اور ملکہ بنے۔ گیٹ وے آف انڈیا بمبئی (اب ممبئی) میں ان کی آمد کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

1937: لوک سبھا کے سابق اسپیکر منوہر جوشی کی پیدائش۔

1942: پانڈیچیری (اب پڈوچیری) میں سری اروبندو آشرم اسکول کا قیام۔ اسے سری اروبندو انٹرنیشنل سنٹر آف ایجوکیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1960: بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی پیدائش۔

1971: متحدہ عرب امارات نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔

1976: فیڈل کاسترو کیوبا کے صدر بنے۔

1989: وشواناتھ پرتاپ سنگھ نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

1995: بیرنگز بینک اسکینڈل میں مشہور نک لیسن کو سنگاپور کی عدالت نے ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی۔

1999: ہندوستان میں انشورنس سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی منظوری۔

2002: بحر الکاہل کے بورا بورا جزیرے میں جلتے ہوئے مسافر جہاز 'وِنڈ اسٹار' سے 219 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

2003: ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی عدالت نے سابق بوسنیائی سرب فوجی کمانڈر مومیر نکولک کو 1995 کے سربینیکا قتل عام کا مجرم قرار دیا اور اسے 27 سال قید کی سزا سنائی۔

2005: حکومت پاکستان نے مذہبی منافرت پھیلانے اور دہشت گردی کی تحریک دینے والے مدارس میں تعلیم اور لٹریچر کی اشاعت پر پابندی کے لیے ایک قانون نافذ کیا۔

2006: فلپائن میں آتش فشاں کا ملبہ گرنے سے 208 افراد ہلاک ۔

2007: پاکستان کے اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے 8 جنوری کو مجوزہ انتخابات کے پیش نظر ملک میں مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی۔

2014: ہندی سنیما کے مشہور کامیڈین دیون ورما کی موت۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande