آئی سی سی ون ڈے ٹیم 2022 میں شریس ایئر اور محمد سراج شامل
دبئی، 24 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی بلے باز شریس ایئر اور تیز گیند باز محمد سراج نے منگل کو آئی سی سی ون
Shreyas Iyer and Mohd Siraj included in ICC ODI Team


دبئی، 24 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی بلے باز شریس ایئر اور تیز گیند باز محمد سراج نے منگل کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم 2022 میں جگہ بنائی ہے ۔ ان دونوں کے علاوہ کسی اور ہندوستانی کھلاڑی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

شریس ایئر 2022 کے بعد سے 50 اوور کے فارمیٹ میں ہندوستان کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں۔ زیادہ تر نمبر 4 پربلے بازی کرتے ہوئے، ایئر نے کیلنڈر سال کے دوران 17 میچ کھیلے اور 55.69 کی اوسط سے 724 رن بنائے ہیں ۔ انہوں نے 91.52 کی تیز رفتار سے رن بنائے جس میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل تھیں۔

اس کے ساتھ ہی2022 محمد سراج کے لیے بہت اچھا رہا۔ جسپریت بمراہ کے زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہونے کے بعد، سراج ہندوستان کی تیز رفتار یونٹ میں سب سے طاقتور ہتھیار بن کر ابھرے ہیں۔

نئی اور پرانی گیند کے ساتھ سراج نے 15 میچ کھیلے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی وکٹیں 4.62 کی اکانومی اور 23.50 کی اوسط سے آئیں، جس میں بہترین اعداد و شمار 3/29 تھا۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم 2022 درج ذیل ہے-

بابر اعظم (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، شائی ہوپ، شریس ایئر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، مہدی حسن معراج، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زامپا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande