ماروتی سوزوکی کوتیسری سہ ماہی میں 2351 کروڑ روپے کا منافع
۔اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں فروخت بڑھ کر 27849 کروڑ روپے ہوئی نئی دہلی، 24 جنوری ( ہ س)۔ ملک کی سب سے
Maruti Suzuki profit of Rs 2,351 crore in the third quarter


۔اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں فروخت بڑھ کر 27849 کروڑ روپے ہوئی

نئی دہلی، 24 جنوری ( ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا (ایم ایس آئی ) نے مالی سال 2022-23 کی تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) میں، کمپنی کا منافع دوگنا سے زیادہ ہو کر 2351.3 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 1011.3 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کو بھیجی گئی معلومات میںایم ایس آئی نے کہا کہ تیسری سہ ماہی میں اس کا منافع دوگنا سے زیادہ بڑھ کر 2351.3 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں اس کا خالص منافع 1011.3 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی نے کہا کہ اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے دوران اس کی خالص فروخت بڑھ کر 27849.2 کروڑ روپے ہوگئی، جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 22187.6 کروڑ روپے تھی۔

کمپنی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 465911 گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں۔ ماروتی کے تیسری سہ ماہی کے نتائج کے اعلان کے بعد، کمپنی کا اسٹاک بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 8625 روپے پر کاروبارکر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande