مندھانا، ہرمن پریت اور رینوکا سنگھ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 میں شامل
دبئی، 24 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کیبلے باز اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور اور تیز گی

Mandhana

دبئی، 24 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کیبلے باز اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور اور تیز گیند باز رینوکا سنگھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعہ منگل کو اعلان کردہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 میں شامل کیا ہے۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، ”آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر ان 11 شاندار کھلاڑیوں کا اعتراف کرتی ہے جنہوں نے پچھلے سال کے دوران 50 اوور کی کرکٹ میں بلے، گیند یا آل راونڈ پرفارمنس سے سب کو متاثر کیاہے“۔

بائیں ہاتھ کی اوپننگ بلے باز مندھانا نے سال 2022 کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے اس کیلنڈر سال میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

مندھانا کی بہترین کارکردگی نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار 123 رنوں کی تھی۔ مندھانا نے اس کے بعد ستمبر میں ہوو میں انگلینڈ کے خلاف شاندار 91 رن بنائے اور پھر 40 اور 50 رنوں کی اننگز کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کیلنڈر سال کے دوران دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں اسکور کی، جس میں ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ143 رن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی عمدہ آف اسپن سے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔آئی سی سی نے انہیں ون ڈے ویمنس ٹیم کی کپتان کے طور پر بھی منتخب کیا ہے۔

وہیں رینوکا نے 2022 کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ ایشیائی ٹیم کے لیے 50 اوور کے ورلڈ کپ مہم میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں۔ ٹی ۔20 انٹرنیشنل لیول پر شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد انہیں ون ڈے کرکٹ میں ایک اور موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

رینوکا نے سال کے وسط میں پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف 4/28 کی اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ 2022 میں صرف سات میچوں میں کل 18 وکٹیں حاصل کیں۔ تیز گیندباز نے ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف چار وکٹیں لے کر سال کا اختتام کیا۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 اس طرح ہے:۔

ایلیسا ہیلی وکٹ کیپر۔آسٹریلیا)، اسمرتی مندھانا(بھارت)، لورا وولوارڈٹ(جنوبی افریقہ)، نیٹ سائیور(انگلینڈ)، بیتھ مونی(آسٹریلیا)، ہرمن پریت کور (کپتان۔ بھارت)، امیلیا کیر(نیوزی لینڈ)، سوفی الیکسٹن(انگلینڈ)، ایوبونگا کھاکا(جنوبی افریقہ)، رینوکا سنگھ (بھارت)اور شبنم اسماعیل(جنوبی افریقہ)۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande