ہنگامہ آرائی کے بعد ایم سی ڈی ایوان کی کارروائی ملتوی، آج بھی میئر کا انتخاب نہیں ہوا
نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔ دہلی میں میئر کا انتظار مزیدبڑھ گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ ج
MCD adjourned after uproar, Mayor not elected even today


نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔ دہلی میں میئر کا انتظار مزیدبڑھ گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارپوریٹروں کے درمیان زوردارٹکراو کی وجہ سے میئر کاانتخاب ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ۔ کارپوریٹرس کے حلف کے بعد جیسے ہی ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارپوریٹرس آمنے سامنے آگئے۔ نعرے بازی پر دونوں جماعتوں کے کونسلرز آپس میں لڑ پڑے۔ بڑھتے ہوئے ٹکراو کو دیکھتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔ اب دوبارہ ایوان کی کارروائی کی تاریخ طے کی جائے گی اور پھر انتخابات ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 6 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد 250 منتخب اراکین کی پہلی میٹنگ میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہونا تھا، لیکن عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین کے ایک دوسرے سے الجھ جانے اور ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی، جس کی وجہ سے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب نہیں ہو سکاتھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande