کائلان ایمباپے نے فرانسیسی کپ میں پانچ گول کر کے پیرس سینٹ جرمین کے لیے تاریخ رقم کی
نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔فرانسیسی اسٹار فٹ بال کھلاڑی کائیلان ایمباپے تیزی سے گول اسکور کرنے کے حوال
Kylian Mbappé scored five goals in the French Cup


نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔فرانسیسی اسٹار فٹ بال کھلاڑی کائیلان ایمباپے تیزی سے گول اسکور کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال کے آخر میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے ایمباپے نے ایک بار پھر اپنی جانب سب کی توجہ مبذول کر لی ہے۔ایمباپے نے منگل کو فرانسیسی کپ میںپیس ڈی کیسل کے خلاف میچ میں پانچ گول کیے ۔ ان کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے میچ 7-0 سے جیت لیا۔

ایمباپے نے اس میچ کے دوران تاریخ رقم کی۔ وہ پیرس سینٹ جرمین کے لیے ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ایمباپے کی بدولت لیگ-1 کی ٹیم پی ایس جی نے چھٹے ڈویژن میں کھیلتے ہوئےپیس ڈی کیسل کو بری طرح شکست دی۔ ایمباپے پہلے ہی ہاف میں ہیٹ ٹرک کر چکے تھے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک پی ایس جی کی ٹیم 4-0 سے آگے تھی۔

لیونل میسی میچ میں نہیں کھیلے۔ان کو آرام دیا گیا تھا۔ پہلے ہاف کے بعد بھی پی ایس جی کی ٹیم نہیں رکی۔ اس نے دوسرے ہاف میں تین گول داغے۔ایمباپے نے ان میں سے دو گول اسکور کیے۔ راو¿نڈ-32 کے میچ میں ایمباپے کے علاوہ، برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر اور کارلوس سولر نے پیرس سینٹ جرمین کے لیے ایک ایک گول کیا۔ ایمباپے نے کپتان مارکوینوس کی غیر موجودگی میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی۔

پی ایس جی کی ٹیم سب سے زیادہ 14 بار فرنچ کپ جیت چکی ہے۔ راونڈ 16 میں پی ایس جی کا مقابلہ روایتی حریف مارسیلے سے ہوگا۔ یہ میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande