کشمیری بچی حنایا نثار کو کھیلوں کی بہترین کارکردگی کے لیے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار
کشمیری بچی حنایا نثار کو کھیلوں کی بہترین کارکردگی کے لیے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سرینگر، 24
کشمیری بچی پردھان منتری بال پرسکار ایوارڈ دیش کی صدر سے لیتی ہوئی


کشمیری بچی حنایا نثار کو کھیلوں کی بہترین کارکردگی کے لیے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار

سرینگر، 24 جنوری (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تعلق رکھنے والی کشمیری بچی حنایا نثار کو کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے نوازا گیا۔ 12 سالہ حنایا نثار کوکرناگ سے تعلق رکھنے والی کشمیری مارشل آرٹسٹ ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ایک انعامی تقریب کے دوران 11 منتخب بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار، 2023 سے نوازا۔ ایوارڈ تقریب وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔

واضح ہو کہ یہ ایوارڈز 5-18 سال کی عمر کے بچوں کو دیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز منتخب طلباء کو چھ زمروں میں ان کی عمدہ کارکردگی پر دیئے جاتے ہیں- آرٹ اور ثقافت، بہادری، تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس سال آرٹ اینڈ کلچر کیٹیگری میں چار طالب علموں کو ایوارڈ دیا جا رہا ہے، ایک کو بہادری، دو کو جدت طرازی، ایک کو سماجی خدمت اور تین بچوں کو اسپورٹس کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ بچوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی اور منجپارہ مہندر بھائی کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ حنایا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کا تعلق اسی علاقے سے ہے جہاں 2016 میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو مارا گیا تھا۔ اسے ایک تمغہ، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande