ایڈوانس بکنگ میں فلم پٹھان سب سے آگے
ممبئی (ہ س)۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال بعد مرکزی ہیرو کے طور پر واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی و
فلم پٹھان


ممبئی (ہ س)۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال بعد مرکزی ہیرو کے طور پر واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی واپسی والی فلم’ پٹھان ‘ بدھ کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ پہلی بارایک دھماکہ دار ایکشن اوتار میں نظر آنے والے ہیں۔ ’ پٹھان ‘ کے دو گانے ، ٹیزر اور ٹریلر کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ’ پٹھان‘ باکس آفس پر کتنی شاندارشروعات کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران فلم کی ایڈوانس بکنگ کو لے کر آنے والی خبروں سے معلوم ہو رہا ہے کہ ’ پٹھان ‘ کا کریز کافی شاندار چل رہا ہے۔

رپورٹیںبتا رہی ہیں کہ ’ پٹھان‘ کے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے ایڈوانس بکنگ کافی زور پکڑ چکی ہے۔ فلم نے افتتاحی ویک اینڈ پر شاندار ریکارڈ بنایا ہے۔ ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں’ پٹھان‘ نے گزشتہ سال کی سب سے بڑی بالی ووڈ فلم’برہمستر‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب کے جی ایف2 جیسی بڑی فلموں کو چیلنج کر رہی ہے۔

’ پٹھان ‘ کے پہلے ویک اینڈ کے لیے ایڈوانس بکنگ کلیکشن 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سیکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق’ پٹھان‘ نے پہلے دن ہی ایڈوانس بکنگ سے 50 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ جہاں فلم نے بدھ کے لیے بکنگ سے 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ، وہیں جمعرات کے لیے یہ اعداد و شمار 13.38 کروڑ اور آنے والے دنوں کے لیے 13.92 کروڑہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف پہلے دن ہی’ پٹھان ‘ کے 8 لاکھ ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 4.19 لاکھ ٹکٹ صرف تین نیشنل سنیما چینس پی وی آر، آئینکس اور سینے پولس میں بک کیے گئے ہیں۔ نیشنل چینس میں بالی ووڈ کی کسی بھی فلم کی یہ سب سے بڑی بکنگ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ رتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم ’ وار ‘ کے نام تھا ، جس نے پہلے دن نیشنل چینس میں 4.10 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بھارت میں سلور اسکرین پر آنے کے بعد فلم کو کیسا رسپونس ملتا ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande