آخر کار، ایک طویل انتظار کے بعد، ایکسل انٹرٹینمنٹ نے بالی ووڈ کی اپنی سب سے کامیاب کامیڈی فرنچائزی فکرے 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم 7 ستمبر کو کرشن جنم آشٹمی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ قہقہوں اومسکراہٹوں کے درمیان فکرے 3 یقینی طور پر سامعین میں اپنے بڑھتے ہوئے جنون کے لیے نئے معیار قائم کرے گا۔
فلم’فکرے 3‘ میں پلکت سمراٹ، ورون شرما، رچا چڈھا، منجوت سنگھ اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری مرگدیپ سنگھ لامبا نے دی ہیں۔ اسے رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔میکرس نے فکرے 3 کی پیشرفت کے بارے میں متواتر اپ ڈیٹس کے ساتھ اس کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔ آج بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان شائقین کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے۔
فکرے فرنچائز ہمیشہ سے کامیاب رہی ہے اور فلم کا دوسرا حصہ فکرے ریٹرنس باکس آفس پر زبردست کامیاب رہا۔ اس کے بعد فرنچائز ی کی مقبولیت ڈسکوری کڈز چینل پر 'فکرے بوائز' کے نام سے ایک اینی میٹڈ سیریز کی تخلیق کا باعث بنی، جس نے چھوٹے بچوں کے لیے فلم کے منفرد کرداروں کو ٹی وی اسکرینوں پر دوبارہ زندہ کر دیا۔
2013 میں اپنے پہلے پارٹ کی ریلیز کے بعد سے فکرے نے ہمیشہ عوام سے بے پناہ محبت حاصل کی ہے اور اپنے کامیاب حصوں کے ساتھ نئی بلندیوں کو چھو ا ہے، جس سے اسے لوگوں کی تخلیق کردہ فرنچائزز میں سے ایک بنا دیا ہے۔ فلم کا اب تک کا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے جس نے سامعین کو چند سب سے زیادہ پیارے اور مشہور آن اسکرین کردار جیسے چوچا، پنڈت جی، بھولی پنجابن دیے ہیں جو کہ فکرے 3 میں اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ بنیاد فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے رکھی تھی، جس نے زیڈ این ایم ڈی، دل چاہتا ہے، ڈان، ڈان 2 جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں کے ساتھ سامعین کو محظوظکیا ہے۔ حال ہی میں پروڈکشن ہاو¿س جی لے ذرا کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار