'دہشت گرد تنظیم سکھ فار جسٹس' نے بھٹنڈا میں سی ایم بھگونت مان کی پرچم کشائی پر حملہ کرنے کی دھمکی دی
چنڈی گڑھ ، 24 جنوری ( ہ س)۔ پنجاب کے بھٹنڈا میں منگل کے صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب شہر کے کئی مق
بھگونت مان


چنڈی گڑھ ، 24 جنوری ( ہ س)۔

پنجاب کے بھٹنڈا میں منگل کے صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب شہر کے کئی مقامات پر خالصتانی نعرے لکھے ہوئے پائے گئے۔ یوم جمہوریہ سے پہلے پولیس اس طرح کی حرکت کو لے کر مستعد ہوگئی ہے۔ اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر بھٹنڈا میں ریاستی سطح کی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے ، جس میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان پرچم کشائی کریں گے۔ ادھر کالعدم دہشت گرد تنظیم سکھ فار جسٹس نے وزیر اعلیٰ کے دورہ بھنڈا پر حملے کی وارننگ دی ہے۔

منگل کو یوم جمہوریہ کے موقع پر حفاظتی انتظامات کی تیاریوں کے درمیان پولس انتظامیہ کو صبح شہر کے کئی مقامات پر خالصتانی نعرے لکھے جانے کی خبریں موصول ہوئیں۔ سی آئی ایس ایف کیمپس ، این ایف ایل کالونی بھٹنڈا اور مہاراجہ رنجیت سنگھ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے باہر خالصتان زندہ باد کے نعرے لکھے گئے ہیں ، اس کے علاوہ اس جگہ کے چاروں طرف دیوار بھی لکھی گئی ہے جہاں وزیر اعلی بھگونت مان بھنڈا میں پرچم لہرائیں گے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعروں کو مٹانا شروع کردیا۔ اس دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم سکھ فار جسٹس کے گروپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے ذمہ داری قبول کی۔ پنوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے 26 جنوری کو ترنگا لہرایا تو ان پر آر پی جی حملہ کیا جائے گا۔ دہشت گرد پنوں نے اپنی ویڈیو میں ہندوو¿ں کو مرکز اور پنجاب حکومت کے درمیان پیسنے سے منع کیا ہے۔ پنوں کا کہنا ہے کہ ہندوو¿ں کو بھی 26 جنوری کے پروگرام میں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ حملہ ان پر بھی ہو سکتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بھٹنڈہ پولیس نے شہر میں ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande