ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی سیمی فائنل میں پہنچی، کوارٹر فائنل میں ملاواک اوور
میلبورن ، 24جنوری (ہ س)۔ ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی ہندوستانی جوڑی آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے س
Australian Open: Sania and Rohan enter semi-finals


میلبورن ، 24جنوری (ہ س)۔ ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی ہندوستانی جوڑی آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا۔ ہندوستانی جوڑی کولاتویا کی ایلینا اوسٹاپینکو اور اسپین کے ڈیوڈ ویگا ہرنینڈیز کی جوڑی کے خلاف کھیلنا تھا لیکن انہیں واک اوور مل گیا۔ اوسٹاپینکو اور ہرنینڈیز میچ سے دستبردار ہو گئے۔ اس طرح ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی خطاب کے مزید قریب پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل ثانیہ اور بوپنا کی جوڑی نے کورٹ 7 پر یوراگوئے کے ایریل بیہر اور جاپان کے مکاٹو نینومیا کو 6-4، 7-6 (11-9) سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی تھی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ثانیہ نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ یہ ان کا آخری گرینڈ سلیم ہوگا۔ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ٹاپ انڈین ٹینس اسٹار کا خواب ہوگا کہ یک اور گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کرے۔

ثانیہ کو ڈبلز میں شکست ہوئی تھی

ثانیہ اپنے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں کمال نہیں دکھا سکی۔ وہ دوسرے راونڈ میں ہی باہر ہو گئیں۔ مرزا اور ان کی قازقستان کی پارٹنر اینا ڈینیلینا کو بیلجیئم کی ایلیسن وان یویتوینک اور یوکرین کی انجلینا کالینینا کے خلاف تین سیٹوںتک چلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande