انل کپور اور آدتیہ رائے کپور ویب سیریز 'دی نائٹ منیجر' میں نظر آئیں گے
بالی ووڈ کے سپر اسٹار انل کپور اور آدتیہ رائے کپور ہاٹ اسٹار اسپیشلس پر آنے والی ویب سیریز 'دی نائٹ
انل کپور اور آدتیہ رائے کپور ویب سیریز ’دی نائٹ منیجر‘ میں نظر آئیں گے


بالی ووڈ کے سپر اسٹار انل کپور اور آدتیہ رائے کپور ہاٹ اسٹار اسپیشلس پر آنے والی ویب سیریز 'دی نائٹ منیجر' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس ویب سیریز میں انل کپور شیلیندر رنگٹا کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک اسلحہ ڈیلر ہے۔ آدتیہ رائے کپور ایک خفیہ ایجنٹ ہے جس کا مقصد شیلیندر رنگٹا کے قریب رہنا اور اس کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

سال 1993 میں برطانوی مصنف 'جان لی کیری' نے 'دی نائٹ منیجر' کے نام سے ایک کتاب لکھی جسے قارئین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ جس کے بعد سال 2016 میں اس کتاب کی بنیاد پر ایک برطانوی سیریز بنائی گئی جس کی کل چھ قسطیں ہیں۔

ویب سیریز 'دی نائٹ منیجر' ہندی سیریز کے ہدایت کار سندیپ مودی ہیں۔ سندیپ مودی کو نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس سیریز کا ٹریلر جمعہ کو ریلیز ہوا ہے جسے اب تک کروڑوں ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ 'دی نائٹ منیجر' 17 فروری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ شائقین اس سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande