لکھنؤ میں زلزلہ کے جھٹکوں سے پرانی عمارت منہدم، کئی دب گئے
لکھنؤ میں زلزلہ کے جھٹکوں سے پرانی عمارت منہدم، کئی دب گئے لکھنؤ، 24 جنوری (ہ س)۔ لکھنو کے گنجان علا
An old building


لکھنؤ میں زلزلہ کے جھٹکوں سے پرانی عمارت منہدم، کئی دب گئے

لکھنؤ، 24 جنوری (ہ س)۔ لکھنو کے گنجان علاقہ حضرت گنج میں منگل کی شام ایک پرانی عمارت منہدم ہو گئی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ زلزلہ کے جھٹکوں کے باعث پیش آیا۔ کئی افراد ملبے نچے دب گئے ہیں۔ راحت رسانی کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو موقع پر پہنچ کر امدادی کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ حضرت گنج کے وزیر حسن روڈ پر پیش آیا ہے۔ یہاں پر عالیہ اپارٹمنٹ کے نام سے ایک پرانی عمارت ہے جو آج منہدم ہو گئی ہے۔ ملبے میں کچھ خاندانوں کے دبے ہونے کی اطلاع پر مقامی لوگ امدادی کاموں میں لگ گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔

پرانی عمارت کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری مناسب علاج کے لیے اسپتال لے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو موقع پر جاکر راحتی کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande