قومی کھیل: کمزور ٹیم کیرالہ کو ایتھلیٹکس میں 10 سے 15 تمغے جیتنے کی امید
احمد آباد، 27 ستمبر (ہ س)۔ 36 ویں قومی کھیلوں کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں
قومی کھیل: کمزور ٹیم کیرالہ کو ایتھلیٹکس میں 10 سے 15 تمغے جیتنے کی امید


احمد آباد، 27 ستمبر (ہ س)۔

36 ویں قومی کھیلوں کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ابھرتی ہوئی ٹیم کیرالہ کو ایتھلیٹکس میں 10 سے 15 تمغے جیتنے کا یقین ہے۔ جنوبی ہند کی اہم ریاست قومی کھیلوں میں بہتر مظاہرے کی امید لگائے ہوئے ہے۔ کیرالہ کے چیف ایتھلیٹکس کوچ سی ونیا چندرن نے، ترواننت پورم سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے گجرات کے لیئ ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف وجوہات کی وجہ سے اپنے تمام ٹاپ ایتھلیٹس کو میدان میں اتارنے سے قاصر ہیں۔ پھر بھی، ان کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم میں 30 ستمبر سے گاندھی نگر ٹریک اینڈ فیلڈ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ایتھلیٹکس مقابلوں میں چمکنے کی کافی قوت اور صلاحیت رکھتی ہے۔

ونیا چندرن، جنہوں نے کچھ عرصے کے لیے کیرالہ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی ہے جن میں دولت شترکہ کھیلوں 2022 کے چاندی کے تمغے جیتنے والے مرلی سری شنکر، نیانا جیمز، اینسی سوجن (تمام لمبی چھلانگ)، ارون اے بی، سندرا بابو (دونوں ٹرپل جمپ)، کوارٹر میلر آرتھی شامل ہیں۔

کوچ نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ 'خدا کی اپنی سرزمین' کہلانے والے کیرالہ کے ان کے کھلاڑی کون سے تمغے جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کیرالہ کی انٹری لسٹ میں نام ظاہر ہونے کے باوجود کچھ نامور کھلاڑی غیر حاضر رہیں گے۔ ان کی رائے ہے، ’’اُتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن ہمیں اپنی قوت دکھانی ہوگی۔‘‘

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande