یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنلز میں اٹلی نے بنائی جگہ ، انگلینڈ اور جرمنی کا میچ ڈرا رہا
نئی دہلی ، 27ستمبر (ہ س)۔یوئیفا نیشنز لیگ میں اٹلی اور ہنگری کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے ہنگ
Italy mad it to the UEFA Nations league finals


نئی دہلی ، 27ستمبر (ہ س)۔یوئیفا نیشنز لیگ میں اٹلی اور ہنگری کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے ہنگری کو 2-0سے شکست دے دی ہے ۔ اس جیت کے ساتھ ہی اٹلی نے نیشنز لیگ کے فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ ایک طرح سے مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرنے والی اٹلی کی فٹ بال ٹیم کے لئے نئی توانائی بھرنے والا ہے ۔ ۔گروپ اے-3 میں اٹلی 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اٹلی کی جانب سے پہلا گول 27ویں منٹ میں گیا کومو راسپادوری نے کیا ۔ اس کے بعد دوسرا گول 52ویں منٹ میں فریڈ ریکو ڈیمارکو نے کیا۔اگلے سال جون میں ہالینڈ میں ہونے والے فائنل کے لیے اٹلی، ہالینڈ اور کروشیا نے آخری چار میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کے علاوہ پرتگال اور اسپینمیں سے بھی کوئی ایک ٹیم اس میں شامل ہوگی جن کے درمیان میچ ہونا ہے ۔

وہیںویمبلے اسٹیڈیم میں نیشنز لیگ کے ایک اور میچ میں انگلینڈ اور جرمنی کا میچ 3-3 سے برابر رہا۔انگلینڈ کی طرف سے کیوک شا، میسن ماونٹ اور ہیری کین نے گول کئے جبکہ جرمنی کی جانب سے کائی ہیورٹز نے دو اور الکے گنڈوگن نے ایک گول کیا۔ انگلینڈ نے پچھلے چھ میچوں میں سے ایک بھی نہیں جیتا ہے اور نیشنز لیگ میں نیچے کے راونڈ میں کھسک گیا ہے۔ دوسری جانب جرمنی نے سات میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande