وزیر اعظم مودی نے کشیدا سے کہا- ہندوستان-جاپان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے
شنزو آبے کی سرکاری آخری رسوم میں شرکت کریں گے ٹوکیو، 27 ستمبر (ہ س)۔ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو
وزیر اعظم مودی نے کشیدا سے کہا- – ہندوستان-جاپان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے


شنزو آبے کی سرکاری آخری رسوم میں شرکت کریں گے

ٹوکیو، 27 ستمبر (ہ س)۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ آخری رسومات میں شرکت سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

مودی نے کہا- 'ہندوستان اور جاپان کی دوستی نے عالمی سطح پر اثر پیدا کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ہندوستان اور جاپان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ہم دنیا کے مسائل کے حل میں مناسب کردار ادا کر سکیں گے۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسوم بڈوکن میں ادا کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی بڈوکن پہنچ کر آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ مودی نے فومیو کشیدا سے کہا کہ ہم آج دکھ کی اس گھڑی میں مل رہے ہیں۔ پچھلی بار جب میں آیا تھا، تو میں نے شنزو آبے کے ساتھ بہت لمبی بات کی تھی اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جانے کے بعد میں ایسی خبر سنوں گا۔

شنزو آبے کی سرکاری آخری رسوم ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے (جاپان وقت کے مطابق دو پہر 2 بجے) ٹوکیو کے نیپون بڈوکن کمیونٹی سینٹر میں ہو گی۔ یہ پروگرام تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہے گا۔ آبے کو 8 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ انہیں گولی ماری گئی تھی۔ اس کے بعد 15 جولائی کو خاندانی طور پر آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔ آج کی جانے والی سرکاری آخری رسوم علامتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande