دبئی ، 27 ستمبر (ہ س)۔ انگلینڈ دورے پر دوسرے ون ڈے میں 143 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلنے کا بھارٹی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو فائدہ ہوا ہے اور وہ آئی سی سی خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پرپہنچ گئیہیں۔ ہندوستان نے انگلینڈ کے دورے پر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ ہرمن پریت کے علاوہ اوپنر اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ مندھانا ایک پوزیشن آگے بڑھ کر چھٹے اور شرما آٹھ پوزیشن اوپر چڑھ کر 24 ویں نمبر پر ہیں۔واضح ہو کہ دیپتی فی الحال اپنی رینکنگ سے زیادہ مانکڈنگ رن آو¿ٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
آئی سی سی کی خواتین ون ڈے بلے بازی رینکنگ میں آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی سرفہرست ہیں اوران کی ہم وطن بیتھ مونی دوسرے مقام پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کی لاراوولوارڈ تیسرے اورانگلینڈ کی نتالی چوتھے نمبر پر ہیں۔ خواتین بلے بازوں کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ دس میں پانچ آسٹریلیائی کھلاڑی ہیں۔ دیگر ہندوستانیوں میں، پوجا وستراکر چارپوزیشن کے فائدے کے ساتھ 49 ویں اور ہرلین دیول 46 پوزیشن کی ترقی کر کے 81 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
آسی سی کی خواتین گیندبازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایلیسٹون ٹاپ پر ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی جیس جوناسن اور میگن شٹ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ساوتھ افریقہ کی شبنم اسمائیل چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹیم انڈیا تجربہ کار گیندباز جھولن گوسوامی نے پانچویں پوزیشن سے ریٹائرمنٹ لیا۔ وہیں دیگر ہندوستانی کھلاڑی رینوکا سنگھ 35مقام چڑھ کر 35 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار