نیشنل ٹورازم ایوارڈ میں چھایا مدھیہ پردیش، ملے آٹھ ایوارڈ
ریاستی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے ایوارڈ وصول کئے بھوپال، 27 ستمبر (ہ س)۔ نیشنل ٹورازم ایوارڈ 19-201
نیشنل ٹورازم ایوارڈ میں چھایا مدھیہ پردیش، ملے آٹھ ایوارڈ


ریاستی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے ایوارڈ وصول کئے

بھوپال، 27 ستمبر (ہ س)۔

نیشنل ٹورازم ایوارڈ 19-2018 میں ایک بار پھر مدھیہ پردیش کا جھنڈا لہرایا ہے۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر مدھیہ پردیش کو مختلف زمروں میں آٹھ قومی سیاحتی ایوارڈ عطا کیے گئے۔ سیوک مینجمنٹ آف اے ٹورسٹ ڈسٹینیشن ان انڈیا (کٹیگری اے) اندور کو ایک بار پھر ایوارڈ ملا ہے۔

منگل کو نئی دہلی میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں مرکزی وزارت سیاحت نے ایوارڈ تقریب میں ہندوستان کے دل مدھیہ پردیش کو مختلف زمروں میں آٹھ قومی سیاحتی ایوارڈ پیش کیے گئے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی موجودگی میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت اجے بھٹ نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ مدھیہ پردیش کی سیاحت، ثقافت اور مذہبی ٹرسٹ اور اوقاف وزیر اوشا ٹھاکر نے مدھیہ پردیش کی نمائندگی کر یہ اعزازات حاصل کیے۔ اس موقع پر اندور کے میئر پشیہ مترا بھارگوا، اُجین کے میئر مکیش ٹٹوال، محکمہ سیاحت و ثقافت کے پرنسپل سکریٹری اور ٹورازم بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شیو شیکھر شکلا اور ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر وویک شروتریہ خصوصی طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اوشا ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی وزارت سیاحت سے ایوارڈ حاصل کرنا مدھیہ پردیش کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی رہنمائی میں ریاست نے سیاحت میں نئی ایجادات کی ہیں، جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔یہ ایوارڈ محکمہ سیاحت کے تمام افسران اور ملازمین کی محنت کا نتیجہ ہے۔

پرنسپل سکریٹری شیو شیکھر شکلا نے کہا کہ نیشنل ٹورازم ایوارڈ مدھیہ پردیش کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گا۔ ورلڈ ٹورازم ڈے 2022 کی تھیم ’’ری تھنکنگ ٹورازم‘‘ پر ریاست میں پہلے سے ہی کام کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

سیوک مینجمنٹ آف اے ٹورسٹ ڈیسٹینیشن ان انڈیا (کٹیگری اے) کے لئے ملک کے سب سے صاف ستھرے شہر اندور کو ایوارڈ ملا ہے۔ ریاست کو اس زمرے میں اب تک سات ایوارڈ مل چکے ہیں۔ 11-2010 اور 12-2011 میں مانڈو، 13-2012 میں پچمڑھی، 14-2013 میں مہیشور، 16-2015 میں کھرگون (کٹیگری بی) اور 17-2016 میں اونکاریشور (کٹیگری بی) سرفراز ہوچکے ہیں۔

وہیں'کلین ٹورازم پلیس- ریجن کے زمرے میں پہلی بار نگرنگم اجین کو ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’’بیسٹ مینٹینڈ اینڈ ڈسیبلڈ فرینڈلی مانیومینٹ‘‘ کے لئے شیو مندر، بھوجپور کو ایوارڈ ملا ہے۔ اس سے پہلے ریاست کو یہ اعزاز 18-2017 میں سانچی استوپ، 15-2014 میں امرکنٹک مندر اور 14-2013 میں شیو مندر بھوجپور کے لیے ملا ہے۔

اس کے علاوہ ’’بیسٹ ایئرپور- ریسٹ آف انڈیا‘‘ کے لئے دیوی اہلیہ بائی ہوائی اڈے، اندور کومسلسل تیسری بار 'یہ ایوارڈ ملا ہے۔ ’’ایکسیلینس نان پبلشنگ- ہندی‘‘ کٹیگری کے لئے مالوا کے دیواری پینٹنگ کو ' ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ ’’بیسٹ وائلڈ لائف گائڈ، ویسٹرنس- سینٹرل‘‘ کے لئے پینچ ٹائیگر ریزرو کے گائڈ سبھاش بھاورے کو ایوارڈ ملا ہے۔ سال 19-2017 میں پنا سے منوج کمار دویدی، 17-2016 میں پنا کے رادھیکا پرساد اومرے اور 16-2015 میں ستپوڑا سے سعید خان کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ ’’انکریڈیبل انڈیا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ایسٹیبلشمینٹ اپرووڈ بائے اسٹیٹ گورنمنٹ‘‘ کے لئے منڈلا ضلع کے کانہا نیشنل پارک واقع گاؤں پٹپرا کے ہومسٹے ’’کوٹیارڈ ہاؤس‘‘ کو ایوارڈ ملا ہے۔

ریاست کو پہلی بار ’’سکلین ٹورسٹ پلیس - ویسٹرن ریجن‘‘ (اجین) اور’’انکریڈیبل انڈیا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ایسٹیبلشمینٹ اپرووڈ بائے اسٹیٹ گورنمنٹ‘‘ کوٹیارڈ ہاؤس ہوم اسٹے، منڈلا کٹیگری میں پہلی بار ایوارڈملا ہے۔ ’’بیسٹ وائلڈ لائف گائڈ‘‘ کے لئے مسلسل چوتھی بار مدھیہ پردیش کے گائڈ ایوارڈ سے سرفراز ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande