36 ویں نیشنل گیمز کے لئے مدھیہ پردیش کی 298 رکنی ٹیم روانہ
ذہنی دباؤ کے بغیر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میڈل حاصل کریں۔ کھیل ڈائریکٹر گپتا بھوپال،27 ستمبر
36 ویں نیشنل گیمز کے لئے مدھیہ پردیش کی 298 رکنی ٹیم روانہ


ذہنی دباؤ کے بغیر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میڈل حاصل کریں۔ کھیل ڈائریکٹر گپتا

بھوپال،27 ستمبر (ہ س)۔

گجرات میں آئندہ 29 ستمبر سے 12 اکتوبر تک ہونے والے 36ویں نیشنل گیمز 2022 میں حصہ لینے کے لئے بروز منگل بھوپال سے مدھیہ پردیش کے کھلاڑیوں کی ٹیم روانہ ہوئی۔ کھیل اور نوجوان بہبود ڈائریکٹرگپتا نے روانہ ہونے سے قبل ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں قومی کھیل میں شامل ہو رہے مدھیہ پردیش کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری محنت لگن کے ساتھ بہتر مظاہرہ کریں۔ ذہنی تناؤ سے بچیں اور یکسوئی سے کامپٹیشن پرفوکس کریں۔

ریاست کی کھیل اور نوجوانوں کی بہبود وزیر یشودھرا راجے سندھیا نے 36ویں قومی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے قومی کھیلوں کے لیے اچھی تیاری کی ہے، نتیجہ بھی ایسا ہی آنے کی امید ہے۔ ریاست میں کھلاڑیوں کی مناسب تربیت کے علاوہ بہتر ڈائٹ، ذہنی تندرستی اور کھلاڑیوں کی چوٹ جیسی باریکیوں پر بھی پوری توجہ دی گئی ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل سندھیا نے کہا کہ قومی کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑی ہماری ریاست کے وقار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی 36ویں نیشنل گیمز میں نیا ریکارڈ بنائیں گے۔

کھیل ڈائریکٹر گپتا نے کہا کہ سات سال کے طویل وقفے کے بعد گجرات میں 36 ویں قومی کھیل منعقد ہو رہے ہیں، مدھیہ پردیش تقریباً 25 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے جس میں 298 کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ قومی کھیلوں میں مدھیہ پردیش 91 تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔ اس سال ہم سے اور بھی بہتر کارکردگی کی توقع ہے، اس بار ٹاپ 5 میں شامل ہونے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ گپتا نے کہا کہ اس سال سافٹ ٹینس، رولرا سکیٹنگ جیسے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرا سٹائل کے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اگر آپ کی کارکردگی شاندار ہے تو آپ میڈلز ضرور حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ذہنی تناؤ کے ساتھ میڈل کے لیے کھیلیں گے تو اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے۔ ریاست کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے گپتا نے کہا کہ وہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست کا نام بلندیوں پرلے جائیں۔ انہوں نے کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں متعلقہ افسر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر گپتا نے آن لائن مختلف اضلاع میں لگائے گئے تربیتی کیمپوں کے کھلاڑیوں اور کوچوں سے تربیت، خوراک اور قومی کھیلوں کے انتظامات کے بارے میں جانکاری لی۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande