ہندوستان کے خلائی پروگرام میں25 ستمبر کی تاریخ کی خاص اہمیت ہے کیونکہ 1920میں اسی دن ملک کے معروت ریاضی دان اور ایرو اسپیس انجینئر ستیش دھون پیداہوئے جنہیں وسیع پیمانے پر ہندوستان میں تجرباتی فلوڈ ڈائنامکس ریسرچ کا باوا سمجھا جاتا ہے۔ سری نگر میں پیدا ہوئے دھون کی تعلیم ہندوستان میں اور پھر آگے امریکہ میں ہوئی ۔
دھون ٹربولینس اور باونڈری لیئرز کے میدان میں سب سے نامور محققین میں سے ایک تھے ، جنہوں نے ہندوستانی خلائی پروگرام کی دیسی ساخت کے ساتھ ترقی میں کامیاب رہنمائی کی۔ انہوں نے 1972 میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے تیسرے چیئرمین کے طور پر ایم جی کے مینن کی جگہ لی اور خلائی محکمہ میں حکومت ہند کے سکریٹری بنے۔
ان کے انتقال کے بعد سری ہری کوٹا ، آندھرا پردیش میں سیٹلائٹ لانچ سینٹر ، جو جنوبی ہندوستان میں چنئی سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے ، کا نام بدل کر ستیش دھون خلائی مرکز رکھا گیا۔ ہندوستان کے خلائی پروگرام میں ان کی خدمات کے اعترام میں حکومت ہند نے انہیں 1971میں پدم بھوشن اور 1981میں پدم وبھوشن سے نوازا۔
دیگر اہم واقعات
1340: انگلینڈ اور فرانس نے تخفیف اسلحہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1654: انگلینڈ اور ڈنمارک نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔
1903: مفسر قرآن و بانی جماعت اسلامی ابو الاعلیٰ مودودی کی ولادت۔
1911:اٹلی نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلا ن کیا۔
1914: بھارت کے سابق نائب وزیراعظم چودھری دیوی لال کی پیدائش۔
1916: مفکر اورسنگھ کے رہنماپنڈت دین دیال اپادھیائے کی پیدائش
1920: بھارت کے مشہور راکٹ سائنسدان ستیش دھون کی پیدائش
1927:سابق انڈین سول سروس بیوروکریٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان جگموہن ملہوترا کی پیدائش
1939: مشہور اداکار اور فلم پروڈیوسر ہدایت کار فیروز خان کی پیدائش
1955: ہندوستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر رکما بائی کی موت
1974: پانچواں پانچ سالہ منصوبہ مکمل ہوا۔
1974: امریکہ نے نیوادہ ٹیسٹ سائٹ پر ایٹمی تجربہ کیا۔
1984: مصر اور اردن کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔
1985: اکالی دل نے پنجاب میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
1992: چین نے لوپ نورپی آرسی میں جوہری تجربہ کیا۔
2008: چین نے’ شینزو۔ 7 ‘خلائی جہاز لانچ کیا۔
2018: مہندر سنگھ دھونی دبئی میں ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کپتانی کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔
2020: نیشنل میڈیکل کمیشن وجود میں آیا۔ اس نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جگہ لے لی۔
2020: ہندوستانی سنیما کے مشہور پلے بیک سنگر ایس پی بالاسوبرامنیم کا انتقال
ہندوستھان سماچار