مادھوری دکشت کی فلم 'ماجاما' کا ٹریلر جاری
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت کی آنے والی فلم 'ماجاما' ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے کے لیے
مادھوری دکشت کی فلم ’ماجاما‘ کا ٹریلر جاری


بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت کی آنے والی فلم 'ماجاما' ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں مادھوری کے علاوہ گجراج راو¿، رتوک بھومک، برکھا سنگھ، سریشتی سریواستو، راجیت کپور، سیمون سنگھ، شیبا چڈھا، ملہار ٹھاکر اور نند کامت جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ دریں اثنا،ایمیزون پرائم ویڈیو نے جمعرات کو اس فلم کا زبردست ٹریلر جاری کیا ہے۔

ٹریلر میں، مادھوری دکشت پلوی کا کردار ادا کر رہی ہیں، ایک پیچیدہ، نڈر، خوش مزاج اور پرفیکٹ مڈل کلاس خاتون جو اپنے ڈانس کے لیے کافی مشہور ہے۔ اس وقت ان کی خاندانی زندگی میں ہلچل مچ گئی۔افراتفری اس وقت پھیلتی ہے جب پلوی کے بارے میں اس کے بیٹے تیجس کی ایک امیر این آر آئی لڑکی کے ساتھ منگنی کے موقع پر افواہ پھیلتی ہے، جس کے نتیجے میں تیجس کی منگنی رک جاتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پلوی اس مشکل سے کیسے نمٹتی ہے۔

مجموعی طور پر مادھوری دکشت کی یہ فلم ایک فیملی انٹرٹینر ہوگی۔ آنند تیواری کی ہدایت کردہ اور سمیت بٹیجا کی تحریر کردہ، 'مزاما' 6 اکتوبر سے ایمیزون پرائم پر نشر ہوگی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande