بھارت اور بنگلہ دیش کےمعذور کھلاڑیوں کے درمیان 27 تاریخ سے رانچی میں ٹی 20 کرکٹ سیریز
رانچی، 22 ستمبر (ہ س)۔ رانچی کے میکن اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے معذور کھلاڑیوں کے درمیان
بھارت اور بنگلہ دیش کےمعذور کھلاڑیوں کے درمیان 27 تاریخ سے رانچی میں ٹی 20 کرکٹ سیریز


رانچی، 22 ستمبر (ہ س)۔

رانچی کے میکن اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے معذور کھلاڑیوں کے درمیان ٹی 20 کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جھارکھنڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مکیش کنچن نے جمعرات کو ہوٹل کین میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ 27 سے 29 ستمبر تک تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں چھ کھلاڑی جھارکھنڈ کے ہیں۔ منتظمین کو امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم یہ سیریز جیت جائے گی۔ اس موقع پر رائل ایس ایس ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

مکیش کنچن کے مطابق، اب تک جھارکھنڈ حکومت، سی سی ایل، سی آر سی، سی ایم پی ڈی آئی، این ٹی پی سی، سارتھک مشن بلیو فاو¿نڈیشن، ملین ڈریمز، سیمفورڈ، سارتھک، دیپ شیکھا کا میچ کے انعقاد میں تعاون حاصل ہے۔ تین میچوں پر مشتمل ایونٹ پر ایک کروڑ سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔

اس دوران کرشنا موہن سنگھ، انتو ٹرکی، پنکج سونی، سریتا سنہا، پریہ ورمن، وسیم عالم اور دیگر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande