سونو سود بہار پہنچے ، لٹی چوکھا سے ہوا استقبال
کورونا دور میں کئی لوگوں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آنے والے اداکار سونو سود حال ہی میں بہار کے دارالح
سونو سود


کورونا دور میں کئی لوگوں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آنے والے اداکار سونو سود حال ہی میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچے۔ جہاں سونو سود کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے کے باہر ایک بڑی بھیڑ جمع تھی۔ سونو سود اپنی گاڑی میں بیٹھ کر تھوڑا آگے بڑھے تھے کہ انہیں بھیڑ نے گھیر لیا۔ ایک پلیٹ میں لٹی چوکھا پیش کیا۔ سونو سود نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور پلیٹ سے لٹی چوکھا کھانا شروع کر دیا۔ اس دوران سونو سود نے خود ایک ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سونو سود نے لکھا- ’بہار کا استقبال لٹی چوکھے کے ساتھ۔ شکریہ۔‘ اس کے ساتھ سونو سود نے دل اور نمستے کے ساتھ ایموجی بنایا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سونو سود بہار پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے سونو سود کا بڑے تپاک اور پیار سے استقبال کیا۔ ویڈیو میں مداح سونو سود زندہ باد زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ سونو سود کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سونو سود کورونا کے دور سے ملک کے کونے کونے میں ضرورت مند لوگوں کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ ان کی بے لوث خدمت کے لیے ملک کے عوام انھیں بے پناہ محبت دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande