سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی ڈبل ایکس ایل کا ٹیزر جاری
فلم اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی آنے والی فلم ’ ڈبل ایکس ایل ‘ کا زبردست ٹیزر جمعرات کوفلمس
ڈبل ایکس ایل


فلم اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی آنے والی فلم ’ ڈبل ایکس ایل ‘ کا زبردست ٹیزر جمعرات کوفلمسازوں کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دونوں اداکاراو¿ں نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔فلم کے اس ٹیزرکی شروعات ہی دونوں کی باتوں سے ہوتی ہے۔ ایک جگہ بیٹھی دونوں اداکارائیں آپس میں باتیں کر رہی ہیں۔ دونوں کا وزن زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ دونوں کا تعلق ایک ایسے سماج سے ہے جہاں عورت کی خوبصورتی یا کشش کا اندازہ اکثر اس کے پتلے ہونے سے کیا جاتا ہے۔ ٹیزر میں ہما قریشی سوناکشی سنہا سے کہتی ہے کہ ’کیسے اوورسائز کرتے کے اندر کی چربی بھی دنیا دیکھ لیتی ہے۔ ایک عام بہاری لہجے میں ہما کہتی ہیں کہ بھلے ہی آپ کتنا بھی اپنا پیٹ اندرکرلو۔ سسری جینس ہمیشہ جانگھ پر آکر اٹک جاتی ہے۔ ہما قریشی کی بات کا جواب دیتے ہوئے سوناکشی سنہا کہتی ہیں کہ لڑکوں کی ڈیمانڈ اور بھی عجیب ہوتی ہے۔ انہیں بڑی برا اور کمر پتلی چاہئے۔

کل ملاکر فلم کا یہ ٹیزر باڈی شیمنگ کرنے والوں کی کلاس لگانے کے لیے کافی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کے علاوہ ظہیر اقبال ، مہت راگھویندر بھی نظر آئیں گے۔ بھوشن کمار اور کرشن کمار ، وپل ڈی شاہ ، راجیش بہل اور اشون وردے ، ثاقب سلیم ، ہما قریشی اور مدثر عزیز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔فلم کی ہدایت کاری سترام رامانی ہیں۔ ’ڈبل ایکس ایل ‘ 14 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande