بنگلہ دیشی کپتان نے یو اے ای کے دورے سے معذرت کرلی
ڈھاکہ ،22ستمبر (ہ س )۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات
بنگلہ دیشی کپتان نے یو اے ای کے دورے سے معذرت کرلی


ڈھاکہ ،22ستمبر (ہ س )۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔کپتان شکیب الحسن کیربئین پریمئیر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، بنگلہ دیشی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم وطن واپس لوٹے گی اور پھر نیوز ی لینڈ روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ہے۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande