بارش کی وجہ سے جامعہ نگر کی حالت بد سے بد تر :عارف سیفی
نئی دہلی ،22ستمبر(ہ س)۔ اوکھلا علاقہ کے سڑکوں کی حالت تو پہلے سے ہی نہایت ہی خراب ہے اور اب بارش ن
بارش کی وجہ سے جامعہ نگر کی حالت بد سے بد تر :عارف سیفی


نئی دہلی ،22ستمبر(ہ س)۔

اوکھلا علاقہ کے سڑکوں کی حالت تو پہلے سے ہی نہایت ہی خراب ہے اور اب بارش نے اس علاقے کی صورت ہی بدل کر رکھ دی ہے اکثر گلےوں میں جمع ہیں سڑکیں کیچڑ سے لبالب ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کی وجہ عوام میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر امیدوار عارف سیفی نے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ بارش نے اوکھلا کی صورت حال ہی بدل دی ہے علاقے میں جگہ جگہ گندگیوں کے ڈھیروں اور سڑکوں پر پانی بھرا ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے لیکن ممبر اسمبلی و کونسلر اس طرف اپنی توجہ ہی مبذو ل نہیں کرتے جس کی عوام کا فی پریشان ہیں لیکن عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ایم ایل اے اور کونسلرز کوئی قدم نہیں اٹھارہے ہیں ایسا لگ رہاہے کہ انھیں عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے اگر سڑکوں پر توجہ پہلے ہی توجہ دی گئی ہوتی تو لوگوں کو پریشانی نہیں ہوتی ۔عارف سیفی نے مزید کہا کہ ہم بار بارعلاقائی مسائل پر ممبراسمبلی وکونسلرز کی توجہ مبذول کراتے ہیں لیکن ان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ علاقائی مسائل جلدازجلد حل کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مزید دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande