دہلی میں ہٹ سکتا ہے ماسک نہ لگانے پر جرمانہ
نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔ دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔ اس کے پیش نظر اب د
دہلی میں ہٹ سکتا ہے ماسک نہ لگانے پر جرمانہ


نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔

دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔ اس کے پیش نظر اب دہلی میں ماسک نہ پہننے کی سزا ختم کی جا سکتی ہے۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جمعرات کو یہاں میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب دہلی میں ماسک نہ لگانے پر کوئی چالان، جرمانہ نہیں ہوگا۔ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

آج کی میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، چیف منسٹر اروند کیجریوال اور دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ڈی ڈی ایم اے نے اپریل میں دوبارہ ماسک کو لازمی قرار دیا تھا جب کووڈ مثبت کیسز کی تعداد 18 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande