ون ڈے ویمن کرکٹ: بھارت نے انگلینڈ میں 23 سال بعد جیتی سیریز ، دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 88 رن سے شکست
نئی دہلی، 21 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے 88 رنوں سے جیت ل
ون ڈے ویمن کرکٹ: بھارت نے انگلینڈ میں 23 سال بعد جیتی سیریز ، دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 88 رن سے شکست


نئی دہلی، 21 ستمبر (ہ س)۔

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے 88 رنوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے 23 سال بعد انگلینڈ میں سیریز جیت کر تاریخ دہرائی ہے۔ بدھ کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کی ا سٹار اوپنر بلے باز اسمرتی مندھانا خواتین کے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین تین ہزار رن بنانے والی بھارتی کھلاڑی بن گئیں۔

سیریز کا دوسرا میچ انگلینڈ کے شہر کینٹربری میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 333 رن بنائی۔ یہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں ٹیم انڈیا کا سب سے زیادہ اور خواتین کے ون ڈے میں دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے طوفانی سنچری اسکور کی ہے۔ کور نے 143 رن کی ناٹ آو¿ٹ اننگ کھیلی۔ انہوں نے 111 گیندوں کی اننگ میں 18 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ون ڈے کرکٹ میں ان کی 5ویں سنچری ہے۔ وہ انگلینڈ میں خواتین کے ون ڈے میں سنچری بنانے والی ایشیا کی پہلی کپتان ہیں۔ دوسرے ون ڈے میں مندھانا نے 51 گیندوں پر 40 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی مندھانا ون ڈے میں 3000 رن مکمل کرنے والی تیسری بھارتی بلے باز بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے میتالی اور موجودہ کپتان ہرمن پریت کور تین ہزار رن بنا چکی ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے پانچ وکٹوں پر 333 رن کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ انگلینڈ کے تین بلے باز صرف 47 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ایلس کیپسی نے صورتحال کو سدھار لیا لیکن وہ بھی 36 گیندوں پر 39 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 34 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 187 رن ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 50 اوور میں 245 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئیں۔ انگلینڈ کے خلاف رینوکا سنگھ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیالن ہیم لتا نے دو اور دپتی اور شیفالی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں کھیلی جا رہی تین میچوں کی سیریز میں اب تک دو میچ جیت چکی ہے۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے 23 سال بعد انگلینڈ میں ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلی اور آخری بار 1999 میں انگلینڈ میں سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande