ایم پی میں بھی پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کے چھاپے، اندور سے 3، اجین سے ایک گرفتار
اندور، 22 ستمبر (ہ س)۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے بدھ-جمعرات کی درمیانی رات
ایم پی میں بھی پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کے چھاپے، اندور سے 3، اجین سے ایک گرفتار


اندور، 22 ستمبر (ہ س)۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے بدھ-جمعرات کی درمیانی رات پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ ان میں مدھیہ پردیش کے اندور اور اجین کے شہر شامل ہیں۔ پی ایف آئی کے چار لوگوں کو یہاں سے گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تین لوگوں کو اندور سے اور ایک کو اجین سے گرفتار کیا گیا ہے۔

این آئی اے کی ٹیم نے جمعرات کو علی الصبح اندور کے جواہر مارگ پر واقع پی ایف آئی کے دفتر سمیت دیگر مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔ پی ایف آئی سے وابستہ تین لوگوں کو یہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اندور کے ایڈیشنل پولیس کمشنر راجیش ہنگنکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پی ایف آئی کے ریاستی سربراہ عبدالقریب بیکری، اہم عہدیدار عبدالرؤف بیلم اور جاوید نامی شخص کو اندور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عبدالکریم بیکری کو جمعرات کی صبح تین بجے اہلیہ پلٹن میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

پی ایف آئی کے سکریٹری جمیل شیخ کی اجین سے گرفتاری کی اطلاع ہے۔ تاہم مقامی پولیس اس کی تصدیق نہیں کر رہی ہے۔ این آئی اے نے یہ کارروائی ٹیرر فنڈنگ سے متعلق معاملے میں کی ہے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande