حج:2022 کا مبارک سفر مکمل: ہو نے پرآئی جی آئی کے بیڈ مینٹن لان پر اختتامی پروگرام کا انعقاد
نئی دہلی 22ستمبر (ہ س)۔ راجدھانی کی اندرا گا ندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل-3 میں حج:2022 کی اخ
حج 2022


نئی دہلی 22ستمبر (ہ س)۔

راجدھانی کی اندرا گا ندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل-3 میں حج:2022 کی اختتامی تقریب کے دوران حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ائیر پورٹ کے ذمہ داران، سعودی ائیرلائنز، سی آئی ایس ایف، کسٹم، دہلی پولیس، جی ایم آر گروپ، آئی.بی، ڈائیل، امیگریشن، صحافیوں، ائیر لائن سمیت مختلف این جی او کے عہدیداران کو ایوارڈ دے کران کی عزت افزائی کی۔ حج:2022 کے کامیاب طریقے سے مکمل ہو نے پرمنعقد پروگرام کے روح رواں اورکورڈینیشن دہلی امبارکیشن پوائنٹ محمد عرفان احمد نے استقبالیہ خطبہ میں مہمانان کا استقبال کیا۔ عرفان احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کی سربراہی میں ہو نے والے حج:2022 کے دوران حاجیوں کو کسی بھی طرح کی کوئی دقت یا پریشانی نہیں ہوئی، ہم آگے بھی یقین دلاتے ہیں کہ عازمین حج کی ہر طرح سے خدمت انجام دیں گے۔ مسٹر عرفان نے مزید کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا حاجیوں کو ہر ممکن سہولت دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، نیز ہماری کوشش ہے کیو نکہ ایک مسلمان کی اہم تمنا و آرزو ہوتی ہے، حج کے مبارک سفرپر جا نے کی، اسی لئے ہم پوری ایمانداری و یاتنداری کے ساتھ حاجیوں کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر اشوک کمار تیاگی (معروف سوشل ورکر اورماہر تعلیم) اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹرعبدالماجد نظامی، جبکہ مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے زبیر ریاض آئی آر ایس (کمشنر کسٹم، دہلی) سنجے کٹاریہ (ریجنل ڈائریکٹر، بی سی اے ایس)، کا مشور مشرا (انڈرسیکریٹری،منسٹری سیول ایوی ایشن)، ڈاکٹرحامداقبال (پی آر او کسٹم ایئرپورٹ)، نیلوتپال مرینال (سینئر کمانڈینٹ،سی آئی ایس ایف انچارج،ٹرمنل 3)، سنجیو کپور (ہیڈ ٹرمنل 3 آئی جی آئی ائیر پورٹ)، سہیل خان اور انڈریو تھومس (سلیبی گراو¿نڈہولڈر،ٹرمنل 3)، گورو راٹھور (ہیڈ، سعودی عربیہ ائیر لائنز)، ڈی۔این پردھان (ہیڈ بیورو آف ایمیگریشن)، ویر ندر موڑ (اے سی پی دہلی پولیس)، ایم ایس کمال (ایس ایچ او آئی جی آئی ایئرپورٹ)، یو حج کمیٹی کے رکن سرفراز علی نے شر کت کی۔ گروپ ایڈیٹر راشٹریہ سہارانے اپنی گفتگو میں تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بالخصوص ایسے افراد کی خدمات کی ستائش کی، جنہوں نے حج:2022 کو کا میاب اور بہترین بنا نے میں بیش بہا خدمات انجام دی۔ اس دوران حجاج کرام کی خدمت کر نے والے متعدد محکموں سے وابستہ اہم افراد کوشیلڈ اور سرٹیفکٹ سے نوازا۔ اس موقع پر حج:2022 کے دوران اہم خدمات انجام دینے والے ائیر پورٹ اتھارٹی کے سرگرم کارکنان نے حج کمیٹی آف انڈیا کے تمام تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ایوارڈ دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی گئی، اس سے ہمیں مزید محنت کے ساتھ کام کر نے کاجذبہ ملتا ہے، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے لئے حجاج کرام کی خدمت ایک اہم چیلنج ضرور تھا، لیکن شدید محنت کے بعد یہ عمل بخوبی آسانی کے ساتھ مکمل ہو سکا۔ آخر میں حج کمیٹی کے کورڈینیٹرحسن باقر کاظمی اور نفیس احمد نے سبھی شرکاشکریہ ادا کیا، جبکہ تقریب کو کا میاب بنا نے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے لائزیننگ آفیسرمحمد سلطان، حاجی محمد نواب الدین، حاجی محمد حیدر، حاجی محمد ادریس احمد، حاج کو کا میاب بنا نے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے لائزیننگ آفیسر محمد سلطان، حاجی محمد نواب الدین، حاجی حیدر، حاجی محمد اسعد میاں ودیگر نے اہم کر دارادا کیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande