مولانا حسنین بقائی سے لکھنؤ میں ہو سکتی ہے تفتیش
لکھنؤ، 22 ستمبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے مولانا حسنین بقائی کو ان کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔ جبکہ ان
مولانا حسنین بقائی سے لکھنؤ میں ہو سکتی ہے تفتیش


لکھنؤ، 22 ستمبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے مولانا حسنین بقائی کو ان کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔ جبکہ ان کا ڈرائیور اور گنر فرار ہیں۔ دہلی پولیس نے ان کو دو دن کی ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ مولانا کو لکھنؤ لا کر پوچھ تاچھ کی جا سکتی ہے۔

الزام ہے کہ مولانا اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی ہونے کا بہانہ کرکے بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی صدر جمال صدیقی سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کرنا چاہتے تھے۔ اس معاملے میں مولانا کو دہلی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ گنر اور ڈرائیور فرار ہیں۔ مولانا حسنین بقائی کی کال ڈیٹیلز سے چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں ۔ اب مولانا کو لکھنؤ لا کر پوچھ تاچھ کی جا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande