پی ایف آئی کے 18 ارکان کو 4 دن کی این آئی اے کی تحویل میں بھیجا گیا
این آئی اے نے آج صبح پی ایف آئی کے ان ارکان کو گرفتار کیا تھا نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی پٹ
پی ایف آئی کے 18 ارکان کو 4 دن کی این آئی اے کی تحویل میں بھیجا گیا


این آئی اے نے آج صبح پی ایف آئی کے ان ارکان کو گرفتار کیا تھا

نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔

دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 18 گرفتار ارکان کو 4 دن کی این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ پی ایف آئی کے ان ارکان کو آج صبح این آئی اے نے گرفتار کیاتھا۔

این آئی اے نے آج 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایف آئی کے دفاتر اور ان کے ارکان پر چھاپے مارے۔ ملک بھر میں پی ایف آئی کے 106 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر دہشت گردی کی مالی معاونت اور لوگوں کو کالعدم تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ ان پر مبینہ طور پر دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرنے اور ان کے لیے تربیت کا بندوبست کرنے کا الزام ہے۔

ای ڈی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ای ڈی 2020 میں دہلی میں فسادات بھڑکانے کی سازش، ہاتھرس، یوپی میں ایک دلت خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری اور موت اور کچھ دیگر معاملات کے سلسلے میں پی ایف آئی کے مالی لین دین کی جانچ کر رہی ہے۔ ای ڈی نے لکھنو¿ میں منی لانڈرنگ معاملے میں پی ایف آئی کے عہدیداروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande