نوبوجیت نے ڈی آئی ڈی لٹل ماسٹر۔ 5کی ٹرافی جیتی
زی ٹی وی کے مشہور ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ لٹل ماسٹر سیزن۔ 5 کا اختتام ہو گیا ہے۔ آسام کے آٹ
Nobojit wins DID Little Master 5 trophy


زی ٹی وی کے مشہور ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ لٹل ماسٹر سیزن۔ 5 کا اختتام ہو گیا ہے۔ آسام کے آٹھ سالہ نوبوجیت نارجاری کو سیزن کا فاتح منتخب کیا گیا۔ ڈانسنگ ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹر سیزن۔ 5 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ ساگر، نوبوجیت، اپون، ادھیاشری اور رشیتا تھے۔ اب سب نے اپنی فنالے کی کارکردگی سے ججوں اورسلیبریٹی گیسٹکی توجہ حاصل کی۔ نوبوجیت نے تمام کنٹسٹنٹ کو شکست دیتے ہوئے شو کے خطاب کو اپنے نام کر لیا۔

نوبوجیت اپنے فری اسٹائل، ہپ ہاپ اورکمٹمپریری ڈانس اسٹائل کے لیے جانے جاتے ہیں۔ نوبوجیت کو ٹرافی کے ساتھ انعامی رقم کے طور پر 5 لاکھ روپے ملے ہیں۔ اپن کو رنر اپ اور ادھیا شری کو سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا۔

اتوار کے روز ڈی آئی ڈی لٹل ماسٹر کے گرینڈ فائنل میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون، کیارا اڈوانی، پرجاکتا کولی، انل کپور، منیش پال بھی نظر آئے۔ یہ سب اپنی فلم 'جگ جگ جیو' کے پرموشن کے لیے آئے تھے۔ شو کے اس سیزن کو مونی رائے، سونالی بیندرے اور ریمو ڈی سوزا نے جج کیا۔ ڈی آئی ڈی لٹل ماسٹرس ۔5 کو جے بھانوشالی نے ہوسٹ کیا اور فائنل ایپی سوڈ کی شریک ہوسٹ بھارتی سنگھ تھیں۔ فاتح نوبوجیت نے اپنے استاد، جج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande