عالیہ کی پریگنینسی کی خبر سن کر کرن جوہر جذباتی ہوئے
فلم اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیر کے روز جیسے ہی اپنے حاملہ ہونے کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے
Karan Johar gets emotional by Alia Pregnancy news


فلم اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیر کے روز جیسے ہی اپنے حاملہ ہونے کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی، یہ خبر ویسے ہی وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے عالیہ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگ گیا۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی عالیہ کو مبارکباد دے رہی ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ کرن جوہر عالیہ بھٹ کو اپنی بیٹی اور رنبیر کپور کو اپنا داماد سمجھتے ہیں۔

وہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں بھی بہت جذباتی نظر آئے تھے۔ اسی دوران جب انہیں عالیہ کی پریگنینسی کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ وہ اس خوشخبری سے بہت پرجوش اور جذباتی ہیں۔ اپنی انسٹا اسٹوری پر رنبیر اور عالیہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا -’ان کے لیے بہت ساپیار۔ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر پا رہا ہوں۔ میں بہت پرجوش ہوں۔ دونوں کو ڈھیروں پیار!۔

کرن جوہر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کا کرن جوہر کے ساتھ ایک بہت ہی خاص رشتہ ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بطور اداکارہ بالی ووڈ میں قدم رکھاتھا۔ وہ کرن جوہر کو اپنا مینٹورکے ساتھ ساتھ گارجین بھی مانتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande