برتھ ڈے اسپیشل 28 جون : انجینئرنگ کی نوکری چھوڑ فلمساز -ہدایت کار بنے آنند ایل رائے
ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر ڈائریکٹر آنند ایل رائے آج ہندی سنیما کا ایک جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔
آنند ایل رائے


ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر ڈائریکٹر آنند ایل رائے آج ہندی سنیما کا ایک جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔ 28 جون 1971 کو پیدا ہوئے ، آنند ایل رائے نے اورنگ آباد، مہاراشٹر سے کمپیوٹر انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد انجینئر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، لیکن انہیں یہ کام کرنے کا دل نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہ اپنے بھائی روی رائے کے ساتھ ممبئی چلے گئے۔روی رائے ایک ٹی وی ڈائریکٹر تھے۔ اپنے بھائی کے ساتھ رہتے ہوئے آنند نے ٹی وی شوز میں ان کی مدد کرنا شروع کر دیا۔ بعد میں آنند نے اپنے شوز خود ڈائریکٹ کرنا شروع کر دیے۔ اس کے بعد سال 2007 میں ، آنند نے بطور ہدایت کار فلم ’ اسٹرینجر آن اے ٹرین‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں جمی شیرگل ، کے کے مینن ، نندنا سین اور سونالی کلکرنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تاہم یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ اس کے بعد آنند نے سال 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تنو ویڈز منو‘ کی ہدایت کاری کی۔ آر مادھاون اور کنگنا رناوت کی اداکاری والی فلم کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ یہ فلم آنند کی پہلی کامیاب فلم تھی۔ اس کے ٹھیک دو سال بعد یعنی 2013 میں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں ایک اور فلم آئی جس کا نام تھا ’ رانجھنا ‘۔اس فلم میں ساو¿تھ کے سپر اسٹار دھنش اور بالی ووڈ کی فیشن کوئین سونم کپور مرکزی کردار میں تھیں۔ فلم میں ان دونوں کی کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم میں ابھے دیول اور سوارا بھاسکر بھی اہم کردار میں تھے۔ آنند کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب رہی۔اس کے ساتھ ہی آنند بالی ووڈ کے ایک معروف ہدایت کار کے طور پر فلمی دنیا میں قائم ہوئے، اس کے بعد آنند نے کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی۔ اس کے ساتھ وہ ایک کامیاب فلم پروڈیوسر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلمیں بنانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ آنند کی پروڈیوس کردہ فلموں میں ہیپی بھاگ جائے گی ، شبھ منگل ساودھان،، من مرضیاں ، لال کپتان ، حسین دلروبا وغیرہ شامل ہیں۔فلموں کے علاوہ آنند سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں۔ ان کی فین فالوونگ لاکھوں میں ہے۔آنند نے بہت کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ آنند ایل رائے کی پروڈیوس کردہ فلم ’گڈ لک جیری‘ جلد ہی ناظرین کے سامنے آئے گی۔ اس کے علاوہ آنند اداکار اکشے کمار کی فلم ’رکشا بندھن ‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ آنند ایل رائے کی یہ فلمیں جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande