شیئر بازار کی کمزور شروعات، آئی ٹی سیکٹر پر دباؤ، میٹل سیکٹر میں تیزی
نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ مقامی اسٹاک مارکیٹ آج ایک بار پھر دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ مارکیٹ نے
شیئر بازار کی کمزور شروعات، آئی ٹی سیکٹر پر دباؤ، میٹل سیکٹر میں تیزی


نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ مقامی اسٹاک مارکیٹ آج ایک بار پھر دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ مارکیٹ نے آج ہلکی مضبوطی کے ساتھ کاروبار شروع کیا، لیکن تھوڑی دیر بعد یہ فروخت کے دباؤ میں آکر سرخ نشان پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے پہلے 1 گھنٹے میں معمولی خریداری بھی ہورہی ہے، لیکن فی الحال فروخت کا دباؤ زیادہ ہے۔ کاروبار میں اب تک آئی ٹی، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوربلز، ایف ایم سی جی اور ہیلتھ کیئر سیکٹرز پر سب سے زیادہ فروخت کا دباؤ بنا ہوا ہے۔ جبکہ میٹل سیکٹر اور آٹو سیکٹر میں خریداری دیکھی جارہی ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس نے آج 18.95 پوائنٹس کی علامتی مضبوطی کے ساتھ 54,307.56 کی سطح پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی شروعاتی 10 منٹ میں ہی خریداری کے سپورٹ سے سینسیکس نے 155 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگا کر 54,463.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد شروع ہوئی فروخت کی وجہ سے انڈیکس مسلسل گرتا چلا گیا۔

کاروبار کے درمیان کچھ دیر کے لیے خریدار بھی سرگرم رہے جس کی وجہ سے سینسیکس کی گراوٹ میں وقفہ نظر آیا۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی ایک بار پھر فروختگی کا زور بن گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس نے گرنے کا راستہ پکڑ لیا۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے تک تجارت کرنے کے بعد، سینسیکس صبح 10:15 بجے 187.07 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 54,101.54 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے بھی آج 16,225.55 پوائنٹس کی سطح سے 10.85 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ ابتدائی خرید کی حمایت کے ساتھ، نفٹی نے بھی 48.10 پوائنٹس چھلانگ لگا کر پہلے 10 منٹ میں 16,262.80 کی سطح حاصل کی۔ لیکن اس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ہمہ گیر فروخت کی وجہ سے نفٹی کو گرنا پڑا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے تک تجارت کے بعد نفٹی 65.40 پوائنٹس نیچے 16,149.30 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande