ایکس بوائے فرینڈنے سشمیتا سین کی فیملی پارٹی میں شرکت کی
فلم اداکارہ سشمیتا سین کو 1994 میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ حال ہی میں انہوں نے یہ ٹائٹل جیتنے
ایکس بوائے فرینڈنے سشمیتا سین کی فیملی پارٹی میں شرکت کی


فلم اداکارہ سشمیتا سین کو 1994 میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ حال ہی میں انہوں نے یہ ٹائٹل جیتنے کے 28 سال مکمل کیے ہیں۔ اس خاص دن کو منانے کے لیے سشمیتا سین کی بیٹی رینی نے گھر پر ایک چھوٹی سی پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ اس پارٹی میں سشمیتا سین کے والدین، بہنوئی، بھانجی کے علاوہ کچھ قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ ساتھ ہی اس پارٹی میں ایک شخص بھی شامل تھا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ سشمیتا سین کا سابق بوائے فرینڈ روہمن شال تھا۔

سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں گیٹ ٹوگیدر پارٹی میں شامل ہونے والے لوگ نظر آ رہے ہیں۔ اسی تصویر میں روہمن شال بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ سشمیتا سین نے لکھا، 'اس شاندار اور یادگار شام کے لیے رینی سین کا شکریہ۔ محبت، ہنسی، خاندان اور دوستوں کا ساتھ اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہو سکتی!'

اس تصویر میں روہمن شال بھی سشمیتا کے قریبی لوگوں میں نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایک بار پھر سشمیتا اور روہمن کی قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande