ریل ٹیل کو 220.55 کروڑ روپے کا نیا ورک آرڈر ملا
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ ریلوے کی وزارت کے تحت مرکزی حکومت کی منی رتن ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا کو
ریل ٹیل کو 220.55 کروڑ روپے کا نیا ورک آرڈر ملا


نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔

ریلوے کی وزارت کے تحت مرکزی حکومت کی منی رتن ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا کو دہلی پولیس کے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی سرویلانس سسٹم کے نفاذ کے لیے تقریباً 70 جی بی پی ایس ایم پی ایل ایس اور انٹرنیٹ بینڈوتھ فراہم کرنے کے لیے 220.55 کروڑ روپے کا ورک آرڈر موصول ہوا ہے۔

ریل ٹیل نے یہ آرڈر سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (C-DAC) کے ذریعے حاصل کیا ہے، جسے دہلی پولیس نے اپنے سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے ٹوٹل سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے طور پر شامل کیا ہے۔

دہلی میں خواتین کی حفاظت کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، دہلی پولیس نے دہلی میں عوامی مقامات پر حفاظت کے لیے مختلف تجزیاتی اور مصنوعی ذہانت کے آلات کے ساتھ ایک سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ RailTel اس پروجیکٹ کے لیے مطلوبہ شہر بھر میں ایم پی ایل ایس اور انٹرنیٹ بینڈوڈتھ فراہم کرے گا جو اس کے کامیاب نفاذ میں بہت اہم ہے۔ شہر بھر میں نیٹ ورک بنیادی طور پر تیز رفتار نیٹ ورک کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا تاکہ شہر کے محفوظ سسٹم کو سپورٹ کیا جا سکے۔

کام کے دائرہ کار میں تین مرحلوں میں دہلی این سی ٹی کے تمام 16پولیس اضلاع میں پھیلے 182پولیس اسٹیشنوں اور 3351فیلڈ مقامات پر ملٹی پروٹو کال لیبل سوچنگ (ایم پی ایل ایس) اور انٹر نیٹ بینڈ وڈتھ فراہم کرنا شامل ہے اس میں پولیس ہیڈ کوارٹر، انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول کمیونیکیشن سینٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، ڈیٹا سینٹر، ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر، ویونگ کنٹرول سینٹر سے رابطہ بھی شامل ہوگا۔ یہ خدمات پورے منصوبے کے آغاز سے تین سال کی مدت کے لیے فراہم کی جائیں گی۔

اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ارونا سنگھ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، RailTel نے کہا،ریل ٹیل ایک معروف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) فراہمکرنے والی اور ایک غیر جانبدار ٹیلی کام انفراسٹرکچر فراہم کرنے والی فرم ہونے کے ناطے تیز رفتارایم پی ایل ایس اور انٹرنیٹ بینڈوڈتھ فراہم کرنے میں اس کے پاس مہارت ہے۔ اس ورک آرڈر کے نفاذ سے دہلی پولیس کے سیف سٹی پروجیکٹ کو فروغ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande