بالی ووڈ میں آٹھ سال مکمل کرنے کے بعد کریتی سینن نےنیا بزنس شروع کیا
فلم اداکارہ کریتی سینن نے بالی ووڈ میں اپنے آٹھ سال مکمل ہونے کی خوشی میں نیا بزنس شروع کر دیا ہے۔ ک
Kriti starts new business after 8 years in Bollywood


فلم اداکارہ کریتی سینن نے بالی ووڈ میں اپنے آٹھ سال مکمل ہونے کی خوشی میں نیا بزنس شروع کر دیا ہے۔ کریتی سینن نے 'دی ٹرائب' نامی فٹنس کمیونٹی میں سرمایہ کاری کی ہے جس میں ان کے ساتھ مزید تین افراد شامل ہیں۔ اداکارہ نے یہ معلومات سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں، کریتی نے لکھا - 'آٹھ سال پہلے، میں نے ہندی فلم انڈسٹری میں ایک اداکارہ کے طور پر اپنا سفر ان لوگوں کی مدد سے شروع کیا جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے اڑنے کے لیے پردیئے! آج، 8 سال بعد، ٹھیک اسی دن، میں اپنے تین حیرت انگیز طور پر باصلاحیت شریک بانی انوشکا نندانی، کرن ساہنی اور رابن بہل کے ساتھ ایک کاروباری کے طور پر اپنے سفر کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، جب ہم اپنے پرجوش پروجیکٹ دی ٹرائب کا آغاز کر رہے ہیں۔

میں نے ممی کے بعد اپنا ذاتی فٹنس سفر اس وقت دریافت کیا جب مجھے فلم کے لیے بڑھائے گئے 15 کلو وزن کوکم کرنا پڑا اور لاک ڈاون کی وجہ سے جم بند ہو گئے۔ رابن، کرن اور انوشکا میرے سفر کا ایک بہت بڑا حصہ بن گئے اور میں نے محسوس کیا کہ آپ کو فٹ رہنے کے لیے صرف حوصلہ افزائی، صحیح رہنمائی اور کوئی ایسا شخص چاہئے جو آپ کے لیے ورزش کو مزیداربنا سکتا ہے، چاہے آپ کہیں بھی ہوں۔ دی ٹرائب میں ہم آپ کو خود سب سے اچھا اورسب سے فٹ بننے کے لئے ترغیب دینے میں یقین کرتے ہیں - چاہے وہ اسٹوڈیو میں ہو، کسی گروپ/انفرادی یا ورچوئل سیشن میں کچھ بہترین، سب سے کم عمر کے اور بہترین ٹرینرس کے ساتھ، جو نہ صرف آپ کی ورک آوٹ کی حدوں کو آگے بڑھائیں گے بلکہ ، آپ کی ورز ش کو انتہائی مزیدار بھی بنائیں گے۔ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بھی پرجوش ہوں کہ ہم اس سال کے آخر میں ڈی ٹرائب ایپ لانچ کریں گے، جو آپ کو فٹنس اورمائنڈ فل نیس کے ساتھ ہر چیز تک رسائی دے گی، چاہے آپ کہیں بھی ہوں“۔

قابل ذکر ہے کہ کریتی سینن نے شبیر خان کی فلم ہیروپنتی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ یہ فلم 23 مئی 2014 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد کریتی کئی ہٹ فلموں میں نظر آئیں جن میں دل والے، بریلی کی برفی، لکا چھپی، ہاو¿س فل 4، پانی پت، ممی وغیرہ شامل ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کریتی سینن جلد ہی کئی فلموں میں نظر آئیں گی، جن میں شہزادہ، گنپت، بھیڑیا، آدی پورش وغیرہ شامل ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار


 rajesh pande