جیو کی اکسچینج ٹواپگریڈ ' آفر شروع، جیوفون نیکسٹ پر دو ہزار کی چھوٹ
اندور، 23 مئی (ہ س)۔ اگر آپ کے گھر پر کوئی پرانا 4G فون ہے، تو آپ جیوفون نیکسٹ پر آسانی سے دو ہزار ر
جیو کی اکسچینج ٹواپگریڈ ' آفر شروع، جیوفون نیکسٹ پر دو ہزار کی چھوٹ


اندور، 23 مئی (ہ س)۔ اگر آپ کے گھر پر کوئی پرانا 4G فون ہے، تو آپ جیوفون نیکسٹ پر آسانی سے دو ہزار روپے کا ڈسکاو¿نٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ریلائنس ریٹیل نے جیوفون نیکسٹ اکسچینج ٹواپگریڈ آفر کو محدود وقت کے لیے شروع کیا ہے۔ فون کی قیمت 6499 روپے ہے جو کہ ڈسکاو¿نٹ کے بعد 4499 روپے ہو جائے گی۔ ریلائنس جیو اور گوگل نے مل کر تحقیق کی ہے تاکہ سستی اسمارٹ فون بنایا جائے۔

کمپنی کی پیشکش کے تحت صارفین 4G فیچر فون یا کسی بھی کمپنی کا پرانا اسمارٹ فون 'جیوفون' دے کر دو ہزار روپے کا ڈسکاو¿نٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ رعایت کا فائدہ اٹھانے کے لیے، آپ کو اپنے قریب جیومارٹ اور ریلائنس ڈیجیٹل اسٹورز پر جانا ہوگا اور 4G فون دینا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو 6599 روپے کا جیونیکسٹ فون صرف 4499 روپے میں ملے گا۔

اس اسمارٹ فون میں بہت سے بہترین فیچرز ہیں۔ اس کے کیمرے میں ہی ترجمہ کی خصوصیت ہے۔ ترجمہ فیچر کے ذریعے آپ کسی بھی زبان کے متن کی تصویر لے کر اسے اپنی زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں اور اسے سن بھی سکتے ہیں۔ فون میں دستی ٹائپنگ کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ آپ لائیو ٹرانسکرائب ایپ کا استعمال کر کے آسانی سے اپنی زبان میں ٹائپ کر سکتے ہیں۔ آپ اس میں OTG سپورٹ کے ساتھ پین ڈرائیو لگا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جیوفون کی مزید تفصیلات

اس موبائل کی اسکرین - کارننگ گوریلا گلاس کے ساتھ 5.45 انچ ایچ ڈی، جیو اور گوگل پری لوڈڈ ایپس، پرگتی آپریٹنگ سسٹم، ڈوئل سم، آٹومیٹک سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس، اینٹی فنگر پرنٹ کوٹنگ، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، بیٹری 3500 ایم اے ایچ، پروسیسر- Qualcomm Snapdragon QM 215، 2GB RAM، 32GB بلٹ ان میموری، میموری 512GB تک قابل توسیع، بلوٹوتھ، وائی فائی، ہاٹ اسپاٹ، او ٹی جی سپورٹ، جی سینسر، لائٹ سینسر، پراکسیمٹی سینسرسے لیس ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande