برتھ ڈے اسپیشل 24 مئی: راجیش روشن نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے لی
بالی ووڈ کے مشہور اور تجربہ کار موسیقار راجیش روشن 24 مئی 1955 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد روشن لال ناگ
برتھ ڈے اسپیشل 24 مئی: راجیش روشن نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے لی


بالی ووڈ کے مشہور اور تجربہ کار موسیقار راجیش روشن 24 مئی 1955 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد روشن لال ناگراتھ ہندی سنیما کے معروف موسیقار تھے۔ راجیش روشن کے والد پنجابی اور والدہ بنگالی خاندان سے تھیں۔ والد کی وفات کے بعد ان کے خاندان نے ان کے نام کے آگے نگرتھ کی جگہ روشن کرنا شروع کی اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں اپنی شناخت بنائی۔ راجیش روشن اداکار و ہدایت کار راکیش روشن کے بھائی اور ہریتک روشن کے چچا ہیں۔ راجیش روشن جب چھوٹے تھے تو ان کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔جس کے بعد راجیش نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ ایرا روشن سے حاصل کی۔ فیض احمد خان کے ساتھ موسیقی کی ریہرسل کرتے وقت ان کی والدہ ایرا روشن انہیں موسیقی کی باریکیاں سکھاتی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہندی موسیقی کی مشہور جوڑی لکشمی کانت پیارے لال سے موسیقی کی تربیت بھی لی۔ راجیش روشن کو بطور میوزک کمپوزر پہلا موقع فلم کنوارہ باپ میں اداکار اور ہدایت کار محمود کے گانے 'سج رہی گلی' کے لیے دیا گیا۔ راجیش نے یہ گانا 15 خواجہ سراو¿ں کے ساتھ ریکارڈ کیا۔ فلم کا یہ گانا سپر ہٹ ہو گیا اور راجیش روشن راتوں رات بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اور ہونہار موسیقاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ راجیش روشن پہلے موسیقار ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو کے ساتھ ہی چار سپر ہٹ فلمیں دیں۔ کنوارہ باپ کے بعد ریلیز ہونے والی یہ فلمیں ہیں دیش پردیس، منپسند اور لوٹ مار۔ راجیش روشن سال 1975 میں کے ایس سیٹومادھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جولی' میں موسیقی دے کر سب کے پسندیدہ بن گئے۔ راجیش روشن کو اس فلم کی موسیقی کے لیے فلم فیئر کے بہترین میوزک ڈائریکٹر کے خطاب سے نوازا گیا۔راجیش روشن نے یہ ایوارڈ ایک بار پھر سال 2000 میں فلم کہو نا پیار ہے کے لیے جیتا تھا۔ راجیش روشن نے بالی ووڈ کے تمام بڑے گلوکاروں کے ساتھ کام کرکے بالی ووڈ میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے۔ راجیش روشن اگرچہ اس وقت بالی ووڈ کی دنیا سے دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande