Custom Heading

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کو یاد کیا
ممبئی، 14 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ہفتہ کو چ
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کو یاد کیا


ممبئی، 14 مئی (ہ س)۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ہفتہ کو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوراجیہ کے دوسرے چھترپتی کے طور پر شمبھوراجے نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ اپنی طاقت سے انہوں نے مغلوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے دکن پر قبضہ کرنے کے اورنگ زیب کے ارادے کو دفن کر دیا۔ شمبھوراجے نے جنگی حکمت عملی، سائنس اور آرٹ سمیت مختلف زبانیں لکھ کر اپنی علمی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے راج ماتا جیجاو¿ اور چھترپتی شیورایا کے ذریعہ حاصل کردہ سوراجیہ کے لئے بہادری سے لڑا۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو پھولوں کی مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں سوراج کے دوسرے چھترپتی، سوراج کے محافظ چھترپتی سنبھاجی مہاراج جیسا کوئی دوسرا عظیم جنگجو نہیں ہے۔ مہاراج نے ایک ہاتھ میں قلم اور دوسرے میں تلوار لے کر تاریخ رقم کی۔ انہوںنے سوراجیہ پر آنے والے ہر بحران کو کامیابی کے ساتھ پلٹ دیا۔ ان کی تمام مہم کامیاب رہی۔ چھترپتی سنبھاجی مہاراج نے بہادری سے مہاراشٹر کے لیے جنگ لڑی، عزت نفس کے ساتھ زندگی گزاری، سوراج کے لیے قربانی دی۔چھترپتی سنبھاجی مہاراج ایک عظیم بادشاہ کے طور پر ہمیشہ ہمارے دل میں ہیں، سیاست، سماجیات، معاشیات، کئی زبانوں پر انہیں عبور حاصل تھا۔

ہندوتھان سماچار


 rajesh pande