ہماچل پردیش کے گورنر نے آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی
لکھنؤ، 14 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ہفتہ کے روز لکھنو میں ہماچل پردیش کے گورنر راجیندر وشوناتھ آرلیکر سے رسمی ملاقات کی۔ اس دوران ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر کی اہلیہ نے آنندی بین پٹیل کو ایک شال اور یادگار پیش کیا۔
اس کے علاوہ اتر پردیش کے تکنیکی تعلیم کے وزیر آشیش پٹیل نے بھی راج بھون میں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی۔ آشیش پٹیل نے رسمی ملاقات کے بعد گورنر کو گلدستہ پیش کیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد