Custom Heading

سلمان خان نے فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کردی
فلم اداکار سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔فلم میں سلمان خان کے ساتھ
سلمان خان نے فلم ”کبھی عید کبھی دیوالی“ کی شوٹنگ شروع کردی


فلم اداکار سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ گزشتہ روز پوجا ہیگڑے نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کی۔ ہفتہ کو سلمان خان بھی ٹیم میں شامل ہوئے اور آج سے فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان بالکل الگ اور زبردست انداز میں نظر آئیں گے۔ تاہم سنیچر کو سلمان خان نے سوشل میڈیا پر فلم کی اپنی پہلی جھلک بھی شیئر کی اور لکھا - 'میری نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی...'

اس تصویر میں سلمان خان بڑے بالوں میں عینک پہنے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں راڈ پکڑا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ وہ انتہائی غصے میں بھی اظہار خیال کر رہے ہیں۔ سلمان خان کی اس تصویر کو دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سلمان اس فلم میں زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔اداکارہ پوجا ہیگڑے پہلی بار سلمان خان کے ساتھ کبھی عید کبھی دیوالی میں اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ سورج پنچولی، سورج اقبال اور ظاہر اقبال بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایات فرہاد سامجی کر رہے ہیں۔ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande