Custom Heading

خلیفہ بن زید النہیان کی ابوظہبی میں تدفین
دوحہ، 14 مئی (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کو ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں س
President Khalifa bin Zayed Al Nahyan last rituals in Abu Dhabi


دوحہ، 14 مئی (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کو ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکمران النہیان کے تمام غمگین ارکان موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات نے جمعہ کے روز ملک کے صدر کی موت کا اعلان کیاتھا۔ زید النہیان 2014 سے شدید بیمار تھے۔ زید النہیان کو جمعے کے روز مسلم رسم و رواج کے مطابق سپرد خاک کیا گیا۔

زاید النہیان کی نماز جنازہ میں ادا کی گئی۔ غروب آفتاب کے بعد ملک کی تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز جنازہ پڑھی گئی۔ قبرستان میں منعقدہ دعائیہ اجلاس میں حکمران النہیان کے ارکان ، زید النہیان کے سوتیلے بھائی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

شیخ کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے صدرجمہوریہ ر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کووند نے کہا کہ انہیں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے کام کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ ایک عظیم سیاست داں اور ایک وژنری رہنما تھے جن کی قیادت میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط ہوئے۔ ہندوستانی عوام کی تعزیتیں متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر، کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شیخ خلیفہ کے انتقال پر ہندوستان نے ہفتہ کے روز ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ ایک پیغام میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بن زید النہیان کے اعزاز میں 14 مئی کو ملک بھر میں ایک روز کا سوگ منایا جائے گا۔ اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آدھاسرنگوں رہے گا۔ کوئی سرکاری تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande