Custom Heading

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ روس اوریوکرین جنگ کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل ایک بار پھر 111 ڈالر فی ب
Petrol-diesel prices stable, crude oil crosses $ 111 per barrel


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ روس اوریوکرین جنگ کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل ایک بار پھر 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔ تاہم گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کے روز پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر رہا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 115.12 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح چنئی میں پٹرول 110.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے درمیان بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن، برینٹ کروڈ 111.56 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 110.46 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande